
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے لگائے گئے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان،وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ نیدرلینڈ کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ سگرڈ کاگ نے کی ،ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگرڈ کاگ اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، نیدرلینڈ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، نیدرلینڈ، یورپی یونین میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، بہت سی ڈچ کمپنیاں، پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاروبار کر رہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور نیدرلینڈ مسلسل رابطے میں ہیں ، 18 اگست کو وزیر اعظم عمران خان اور نیدرلینڈ کے وزیر اعظم مارک رٹ کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا یورپی یونین ممبر ممالک کے بہت سے وزرائے خارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال ہوا، یہ بات اطمینان بخش ہے کہ افغانستان میں حالیہ تبدیلی کے دوران کوئی خون خرابہ نہیں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات حوصلہ افزا ہیں، پاکستان، افغانستان میں قیام امن کا خواہشمند ہے، پاکستان، افغانستان میں جامع سیاسی تصفیے کا حامی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔
مذاکرات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چار دہائیوں کے بعد امن کی بحالی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ نوے کی دہائی میں کی جانے والی غلطیوں کو دہرایا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری، افغانوں کی مالی معاونت کیلئے آگے بڑھے تاکہ افغان تنہائی کا شکار نہ ہوں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی المیے کے خدشے کو دور کرنے کیلئے، افغانوں کو انسانی مدد کی فراہمی یقینی بنائے، اگر اس نازک موقع پر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے پورا خطہ مستفید ہو گا اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔
وزیر خارجہ نے نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگرڈ کاگ کو افغانستان کے حوالے سے علاقائی سطح پر متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے کیے گئے حالیہ چار ملکی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیدرلینڈ سمیت 24 ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کو کابل سے بحفاظت نکالنے میں معاونت فراہم کی ہے ۔
اس موقع پرنیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگرڈ کاگ نے پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی چار دہائیوں تک، میزبانی کی فراہمی کو سراہا ۔
نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے کابل سے انخلاء میں پاکستانی معاونت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- ، شاہ محمود قریشی
- افغانستان
- اندازے
- بول نیوز
- محمود قریشی
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News