Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کل لاہور میں بلدیاتی نظام اور بلدیاتی اداروں کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر بلدیات میاں محمود الرشید شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات اہم وزراء اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور اس کے اثرات کے حوالے سے بریف کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں زیر تجویز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے اہم خدو خال کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیر اعظم مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد اجلاس میں بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے اس پر مشاورت کی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں بلدیاتی نظام کے نکات کی وزیر اعظم سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوہدری موسیٰ الہی نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر