Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان صاحب نے عوام پر پیٹرول اور بجلی کے بم گروا دیئے ہیں، ایاز صادق

Now Reading:

عمران خان صاحب نے عوام پر پیٹرول اور بجلی کے بم گروا دیئے ہیں، ایاز صادق

مرکزی نائب صدر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب نے عوام پر پیٹرول اور بجلی کے بم گروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی نائب صدر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے احتساب کا وقت قریب ہے، بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان اور اس کے وزراء کو تلاشی دینا ہو گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان صاحب نے عوام پر پٹرول، بجلی اور گیس کے بم گروا دیئے ہیں، عمران خان کی مچانے والی تباہی کا بوجھ عوام نہیں اٹھا سکتی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیازی حکومت نے نیب آرڈیننس میں این آر او کا دادا پیش کیا ہے، یہ اپنے لیے این آر او لے کر آئے ہیں جس میں اپنے وزراء کو محفوظ کیا جا رہا ہے، 20 سال سے ایک ہی گردان جاری ہے لیکن بی آر ٹی کی کرپشن پر چپ کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں 3 میٹرو بنیں ان پر آنے والی لاگت ایک میٹرو بی آر ٹی پر لگی، کیا وہ کرپشن نہیں؟ ملک میں چینی، آٹا اور گندم غائب ہے، یہ کیسی حکومت ہے۔

Advertisement

مرکزی نائب صدر کا کہنا ہے کہ خان صاحب کا فرمان ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھے ہے تو حکمران چور اب پچاس روپے بڑھا دیئے ہیں، اب کون چور ہے؟ پاکستان جس نہج پر ہے اللہ کرے ان سے جان چھوٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکیم سعید اور مولانا اسرار نے نام لیکر کہا تھا کہ عمران مغربی ایجنڈا لیکر آئے گا، پی پی اور اے این پی کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ملکر چل رہے ہیں، تحریک انصاف کے 40 اراکین اسمبلی ن لیگ میں آنے پر تیار ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کی بڑی تعداد واپسی کیلئے پرتول رہی ہے، بی آر ٹی اور مالم جبہ میں بڑی کرپشن کی گئی، پنڈورا لیکس میں علیمہ باجی بھی ہیں، ان کے خلاف کب ایکشن لیں گے، پی پی اور اے این پی کا پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا۔

مرکزی نائب صدر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کب پنڈورا لیکس پر جے آئی ٹی اور نگران جج مقرر کررہی ہے؟ پانامہ لیکس میں صرف میاں نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا، عمران خان اور ان کے وزراء پنڈورا لیکس کے معاملے پر فوری استعفیٰ دیں، مجھے یہ حکومت اگلے الیکشن تک رہتی نظر نہیں آتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر