Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے شاندار میچز کے یادگار لمحات

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے شاندار میچز کے یادگار لمحات

کرکٹ میں کئی ایسی انفرادی پرفارمنسز دیکھنے کو ملتی ہیں کہ وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور مدتوں یاد رہتی ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسی کئی یاد گار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہیں جو فینز کو آج بھی یاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2000 میں شروع ہوا، اس بار ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن کھیلا جارہا ہے، ہر ایڈیشن میں کھلاڑیوں نے کچھ ایسی یادگار پرفارمنس دیں جو فینز کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ کی پہلے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کی اننگز کو کون بھول سکتا ہے، انگلینڈ کیخلاف ڈربن میں یووراج سنگھ نے اسٹورٹ براڈ کو چھ گیندوں پر چھ چھکے رسید دیئے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تیز ترین نصف سنچری صرف بارہ گیندوں پر بنائی تھی جو آج تک ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

2009 کا ورلڈ کپ تو کوئی پاکستانی فراموش نہیں کرسکتا کیوں کہ پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر تاریخی فتح حاصل کی تھی، اس میچ میں بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔

عمر گل کی نیوزی لینڈ کیخلاف تباہ کن بولنگ بھی یادگار انفرادی پرفارمنسز میں سے ایک ہے، اوول کے مقام پر پاکستانی فاسٹ بولر نے تین اوورز میں چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

Advertisement

2010 میں پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل کون بھول سکتا ہے، جس میں پہلے اکمل برادران کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 کا ہدف دیا تھا، آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی وجہ آسٹریلیا نے فائنل میں کوالیفائی کیا تھا، جس میں سعید اجمل کے آخری اوور میں مائیکل ہسی نے چار گیندوں پر بازی پلٹ دی تھی اور ان کی اننگز تاریخ کا حصہ بن گئی۔

2014 کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ویرات کوہلی کی بیٹنگ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں کی یادگار پرفارمنسز میں سے ایک ہے، بھارت کو آخری دس اوورز میں 93 رنز درکار تھے ، ایسے میں کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی اور چوالیس گیندوں پر 72 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

2016 کے ورلڈ کے کپ میں کارلوس براتھ ویٹ نے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں جو کیا ، وہ بھی ناقابل فراموش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر