Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین کا سفر کہاں تک پہنچا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Now Reading:

شاہین کا سفر کہاں تک پہنچا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
طوفان

سمندری طوفان شاہین کے آج عمان سےٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے، عمان میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش بھی متوقع ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس  کے مطابق عمان کی طرف بڑھنے والا سمندری طوفان شاہین کیٹیگری 1 کی شدت اختیار کرگیا ہے۔

طوفان کے پیش نظر عمان میں آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمانی حکام نے مسقط اور شمالی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

عمانی قومی کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ نے عمان کے درالحکومت مسقط سے بھی لوگوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے، تیل برآمد کرنے والے پچاس لاکھ لوگ مسقط کے آس پاس رہتے ہیں۔

Advertisement

کراچی کا موسم

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے ، شہر میں 10 تا 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

بارش ہو گی یا نہیں؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہرقائد میں بارش کا امکان نہیں ہے، کچھ مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

کوئٹہ میں زلزلہ

کوئٹہ: ضلع خضدار کے مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 65 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا، زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی

سمندری طوفانوں کے نام کون رکھتا ہے؟

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن اور اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ دی پیسفک کے بنائے گئے 13 ملکوں پر مشتمل پینلز انڈین اوشن میں اٹھنے والے طوفانوں کے نام سن 2004 سے تجویز کر رہے ہیں۔

قطر کے بعد اگلا نام سعودیہ عرب کا تجویز کردہ ہو گا، جس کا نام جواد ہے اور اس طرح سری لنکا کے اسانی، تھائی لینڈ کے سِی تَرنگ ، متحدہ عرب امارات کے من دوس اور یمن کے موخا تجویز کردہ نام پہلے سے طے شدہ ہیں۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ 12 ممالک کے بعد پھر پاکستان کا نمبر دوبارہ آئے گا اور اس بار پاکستان کی جانب سے طوفان کا نام تجویز کردہ نام اثنا ہو گا۔

اسی طرح اگلی بار بھی پاکستان کی جانب سے تجویز کیا جانے والا نام صاحب طے کیا جاچکا ہے۔

دیگر 12 ممالک کی طرح مستقبل کے متوقع طوفانوں کے نام پاکستان کی جانب سے بھی طے شدہ ہیں۔ ان ناموں میں افشاں ، مناحل ، شُجاعنا، پرواز، زنّاٹا، سرسر ، بادبان ، سراب، گلنار اور واثیق شامل ہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق عام طور پر ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں طوفان نہیں بنتے بلکہ طوفانوں کے بننے کا متوقع وقت اکتوبر اور نومبر ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر