پٹرولیم مافیا ،آئل مارکیٹنگ کمپنیز، اوگرا ، منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن اور دیگر شعبہ ہائے جات کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کے احکامات پرجون 2020 میں پیٹرولیم بحران پر ہونے والی انکوائریزکے بعد فوسل انرجی اور عاسکر آئل (پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز) پر مقدمات درج کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے لاہورنے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک، منسٹری آف انرجی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفریدی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی کے مطابق اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے جبکہ منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔
بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیرباد سے ملک بھر میں منظور شدہ تعداد سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا جال بچھایا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف باہمی ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانےاور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News