Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امید ہے امریکہ افغانستان سے امداد کا وعدہ پورا کرے گا، روس

Now Reading:

امید ہے امریکہ افغانستان سے امداد کا وعدہ پورا کرے گا، روس

روس کے صدارتی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ افغانستان سے امداد کا وعدہ پورا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدارتی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو واشنگٹن پر بھروسہ کررہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ سماجی و اقتصادی امداد کے اپنے وعدے کو پورا کرے گا۔

ضمیر کابلوف نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ امریکا ان وعدوں کو پورا کریں گا اور ٹروئیکا کے ساتھ مل کر کام کریں گا بلکہ وسیع تر معنوں میں علاقائی طاقتوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر افغانستان میں قیام امن کے لئے مل کر کام کریں گا۔

روس کے صدارتی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کا مزید کہنا تھا کہ روس نے افغانستان کے بحران پر فرانسیسی ہم منصب سے بھی مشاورت کی ہے جبکہ جرمنی کے افغان ایلچی سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغان حکومت پر دہشت گردی کے خدشات دور کرنے کے لئے 10 اکتوبر کو ملاقات کی تھی جس میں امریکی وفد نے اپنے شہریوں سمیت دیگر غیرملکی اور وہ افغان جو جنگ زدہ ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں جیسے مختلف امور پر بات ہوئی جبکہ افغان معاشرے کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت کے لیے محفوظ راستہ قائم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Advertisement

ملاقات پر واشنگٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے براہ راست افغان عوام کو مضبوط انسانی امداد کی فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس امداد کی فراہمی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ امریکا نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔

دوسری جانب طالبان گروپ کے ایک ترجمان سہیل شاہین نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس سے بات چیت میں کہا تھا کہ طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ نے امریکی نمائندوں کو بتایا تھا کہ طالبان اپنی اس بات پر اب بھی قائم ہیں کہ وہ اپنی سر زمین کسی دوسرے ملکوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر