Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام

Now Reading:

اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے  روز کاروبار میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے  روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہو کر 44 ہزار 373 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 509 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 44 ہزار 283 رہی۔

دن بھر مجموعی طورپر 7 ارب 32 کروڑ مالیت کے 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں 277 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 90 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 170.80 سے بڑھ کر 170.96 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے  روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 108 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 108 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1752 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر