Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کی مڈل ایسٹ گرین انیشئیٹو سمٹ کی سائید لائن پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔

<

p style=”text-align: right;”>ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے “یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ” کے افتتاحی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ می خیالات ، مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے جبکہ پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف ، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہیے۔

Advertisement

اس موقع پر امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری نے وزیر اعظم کو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز میں موسمیاتی کارروائی پر وسیع عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، دو طرفہ تعلقات، آب و ہوا اور ماحولیات میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کرینگے، مریم نواز
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھی دہشتگردی کا خطرہ کم نہیں ہوا، مسعودخان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر