Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول اور مریم بتاتے 4 دہائیوں میں ان کے والدین نےکیاکیا، خرم شیر زمان

Now Reading:

بلاول اور مریم بتاتے 4 دہائیوں میں ان کے والدین نےکیاکیا، خرم شیر زمان
خرم شیر

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ بلاول اور مریم بتاتے 4 دہائیوں میں ان کے والدین نےکیاکیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پرسوں ایک مہارانی اور کل ایک شہنشاہ کرپشن پر خطاب کررہے تھے،1981 میں مریم کے بابا کونسا حلقہ جیت کر وزیر خزانہ بنے،مریم نواز ہمیں نہ بتائیں کہ سلیکشن ہوتی کیا ہے،شہنشاہ کرپشن بلاول کہتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کیخلاف تحریک چلائیں گے، بلاول پہلے لاڑکانہ میں ایڈز کیخلاف تحریک چلائیں۔

انہوں نے کہاکہ 8900 ارب سندھ کے کہاں گئے؟بلاول اپنی پھپھو اور ان کے شوہر کیخلاف تحریک چلائیں،عوام کو پتہ چلے گا اس تحریک میں سندھ کے ہسپتالوں کی ادوایات کہاں گئیں،
سندھ میں 70 فیصد پانی مضر صحت ہے،بلاول زرداری بہتر ہوتا اگر آر او پلانٹ کیلئے تحریک کا اعلان کرتے،13 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر نہیں ہوسکا،بلاول ڈاکو راج کیلئے تحریک کا اعلان کرتے تو خرم شیر زمان ساتھ کھڑا ہوتا،پہلے کہتے تھے بینظیر آئے گی روزگار لائے گی ،اب کہتے ہیں زرداری آئیگا سب لوٹ کر لیجائے گا،بلاول پہلے تحریک اپنی نالائق حکومت کیخلاف چلائیں۔

 پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلاول اورمریم بتاتے4دہائیوں میں انکےوالدین نےکیاکیا،مریم بتائیں ان کےوالد1981میں کس حلقےسےجیت کروزیرخزانہ بنے،مریم کےوالدکی سیاست شروع ہوتےہی سلیکشن کاآغازہوا،بلاول سندھ میں13سال ناکامی کی تحریک چلاتےتوبہترہوتا،بلاول لاڑکانہ میں ایڈزکیخلاف تحریک چلائیں توبہترہوگا،بلاول سندھ میں صحت کےنظام کی بدحالی کیخلاف تحریک چلائیں،بلاول سندھ میں اربوں کی کرپشن کیخلاف تحریک چلائیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ بلاول کی چاروں صوبوں کی زنجیر چکنا چور ہوگئی ہے،بلاول کے لوگ زرعی زمینوں کا پانی نہیں چھوڑتے،سندھ کا پانی پہلے بلاول اور پھر ان کے منسٹروں کے پاس جاتا ہے،بلاول سندھ میں پانی کی تقسیم پر یزید کا کردار ادا کررہے ہیں۔

خرم شیر زمان  کا کہنا تھا کہ کراچی نے پی پی کو ووٹ نہیں دیا تو بلاول لاڑکانہ دادو سہون کیلئے کچھ کرتے،اندرون سندھ میں ڈاکو راج اور شہر میں اسٹریٹ کرمنل سرگرم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کووڈ کا مقابلہ کیا ہے،وزیراعظم ایک سچے عاشق رسول ہیں، عمران خان اپنے جلسوں میں سندھ سے لوگوں کو بھر بھر کر نہیں لاتا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بلاول اور مریم نے پیٹرول کی قیمتوں پر پروپیگنڈا کیا،پیٹرول پاکستان کی زمین سے نہیں نکلتا،عالمی قیمتوں کا اثر پاکستان کی قیمتوں پر پڑھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے بھنگ اور چرس پینے والوں کو ماسٹر بنایا ہے،پورے ایشیاء میں سندھ کا تعلیمی نظام سب سے زیادہ تباہ حال ہے،پاکستان کی آزادی سے لیکر آج تک سندھ کے حالات بہتر نہیں ہوئے،سندھ میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہے،صوبے سندھ کا ہر محکمہ بلاول کو ماہانہ دیتا ہے،اسٹیل ملز کو پی پی نے تباہ کیا، لعل جی نے اسٹیل ملز کو تباہ کیا، بلاول اپنے والد سے پوچھیں،بلاول کو کراچی کے لوگ آخرت میں بھی معاف نہیں کریں گے،۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہاکہ سندھ کے کسانوں کیساتھ ناانصافی کی گئی،سندھ کے گنوں کا منافع اومنی کی شوگر ملز کو جارہا ہے،سندھ کے سرکاری اداروں سے لاکھوں کی گندم غائب کردی گئی، تحقیقات میں کہا گیا گندم چوہے کھاگئے۔

Advertisement

واضح رہےکہ نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی، جنرل سیکرٹری سعید آفریدی اور سمیر میر شیخ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکمران 9 مئی کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں، شبلی فراز
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر