Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مٹی کے برتن میں پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

Now Reading:

مٹی کے برتن میں پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

مٹی کے برتنوں کی تاریخ بہت پُرانی ہے کیونکہ دھات کےاستعمال سے بہت پہلے انسان نے اپنی ابتدا میں ہی مٹی کو ہاتھ سے مختلف شکلوں میں ڈھالنا سیکھ لیا تھا اور تب سے لیکر آج تک مٹی کے برتن کھانا پکانے  اور پانی پینے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

 طب یونان کی تاریخ صدیوں پُرانی ہے، ان کے مطابق مٹی کے برتن میں پکا ہُوا کھانا ہماری صحت پر گہرے اثرات مُرتب کرتا ہے۔

یونانی ماہرین آج بھی کھانا پکانے اور پانی پینے کے لیے مٹی کے برتن تجویز کرتے ہیں کیونکہ مٹی کے برتن میں پکا ہُوا کھانا نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ مٹی کے برتن کا کھانا ذائقے میں بھی دھات کے برتن میں پکے کھانے سے زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔

آج ہم اپنی اس اسٹوری میں بتا رہے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی استعمال کرنے سے انسانی صحت پر کس طرح کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

1- قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھے

Advertisement

مٹی کے برتن میں پانی رکھنا پانی کی قدرتی ٹھنڈک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، مٹی کے برتن میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں اور ان سوراخوں کے ذریعے پانی تیزی سے بخارات بن جاتا ہے جس سے پانی ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔

 پانی اگر گرم بھی ہوگا تووہ مٹکے میں آکرٹھنڈ اہوجائے گا۔ اس کے برعکس فریج میں رکھا جانے والا پانی حد سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے جو دھو پ اور گرمی سے آنے والے اور سخت پیاس کے نتیجے میں یہ پانی پینا گلے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

2- میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے

مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی ہر طرح کے کیمیکل سے پاک رہتا ہے،اس لئے اس کے استعمال سے میٹابولزم کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی چونکہ مضر صحت کیمیکل سے محفوظ ہوتا ہے جس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔

3-گرمی میں لو لگنے سے بچاتا ہے

Advertisement

موسم گرما میں جہں ایک طرف ہیٹ ویو یا سن اسٹروک ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے وہیں مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی شدید تپش یا سن اسٹروک کا مقابلہ کرنے میں مدد فرہم کرتا ہے،کیونکہ مٹی کے برتن پانی کی معدنیات اور غذائی اجزاء کو برقرار رکھتے ہیں۔

4- گلے کے لئے بہتر ٹھنڈک رکھنے والا پانی

اکثر جب ہم فریج یا ڈیپ فریزر میں رکھا ہوا پانی پیتے ہیں تو اس سے ہمارے گلے میں درد پیدا ہوجاتا ہے تاہم مٹی کے برتن کے پانی کا مثالی درجہ حرارت ہوتا ہے جو گلے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے اور یہ کسی بیماری اور کھانسی کی وجہ نہیں بنتا۔

5- قدرتی طور پر صاف کرنے والا

مٹی کے برتن نہ صرف پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مفید ہیں بلکہ اسے قدرتی طور پاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، اور اس طرح پینے کے پانی کو صاف صحت بخش بناتے ہیں۔

مٹی کے کون سے برتن استعمال نہیں کرنے چاہیے؟

Advertisement

ڈاکٹرز کا کہنا ہے مٹی کے ایسے برتن جنہیں مختلف کیمیکلز کیساتھ پالش کیا گیا ہو، ان میں کھانا پکانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ پالش کرنے سے مٹی کے برتنوں کے مسام بند ہوجاتے ہیں جس سے ہوا برتن میں داخل نہیں ہوپاتی اور پالش میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمیکلز کھانے میں شامل ہوجانے کے خدشات ہوتے ہیں۔

کھانے اور پانی پینے کےلئے مٹی کے وہی برتن استعمال کرنے چاہیے جن پر کسی قسم کی پالش وغیرہ کا استعمال نہ کیا گیا ہو اور وہ صرف مٹی سے بنے ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر