Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری

Now Reading:

بلوچستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے ساتھ زلزلے سے متاثرہ افراد کو ٹینٹ اور خوراک کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہرنائی کا دورہ کرکے زلزلے کے بعد امدادی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ ہرنائی میں صبح 3 بجکر 1 منٹ پر زلزلے کے شدید  جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کے جھٹکے سے ہرنائی شہر  اور اطراف کے علاقوں میں درجنوں کچے اور پکے مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ سینکڑوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، چھتیں، مکانات اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، بیشتر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، 30 شدید زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی، ہلالِ احمر پاکستان کی ٹیموں نے امدادری کاموں میں حصہ لیا، ریسکیو کے بعد ریلیف کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا اور گھروں سے باہر نکل گئے، زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث بجلی بھی چلی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

واضح رہے کہ ہرنائی زلزلے میں شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ گیا زخمیوں کو ہیلی پیڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مکانات کے ملبے تلے دب کر 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر