Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمت میں اضافہ

Now Reading:

سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 568 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام  سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 568 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1802 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 174.00 سے بڑھ کر 174.43 روپے پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا تاہم کے ایس ای-100 انڈیکس 149 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 429 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 4.96ارب روپے مالیت کے 16.55 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر