Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناردرن نے دفاعی چیمپئین خیبرپختونخوا کوشکست دے دی

Now Reading:

ناردرن نے دفاعی چیمپئین خیبرپختونخوا کوشکست دے دی

نادرن نے ٹیبل ٹو پر  دفاعی چیمپئین خیبر پختونخوا کو 14 رنز سے ہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ناردرن نے ٹیبل ٹوپر خیبرپختونخوا کو 14 رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ  کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ناردرن کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

 182 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بناسکی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کے بیٹسمین  اپنی اننگز کا پراعتماد آغاز نہ کرسکے اور محض 64 کے مجموعے پر اس کے تین ان فارم بیتسمینس کپتان محمد رضوان 17، اسرار اللہ 25 اور صاحبزادہ فرحان13 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

 ایسے میں افتخار احمد نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی، انہوں نے حریف باؤلرز پر چھکوں کی بارش کرتے ہوئے دلکش نصف سنچری اسکور کی مگروہ بھی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

 انہوں نے 34 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اس اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔،اس دوران انہوں نے آصف آفریدی اور عادل امین کے ہمراہ بالترتیب 45 اور 36 رنز کی شراکت قائم کی۔

 ایک موقع پر خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے تاہم سہیل تنویر کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے شاہین شاہ آفریدی اور محمد عمران 19ویں اوور میں صرف 5 رنز ہی بناسکے، جو ناردرن کو فتح کے اور قریب لے گیا۔

 علی عمران نے آخری اوور میں صرف آٹھ رنز دے کر ناردرن کو 14 رنز سے فتح دلادی۔

 شاہین آفریدی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، علی عمران نے 5 اسکور بنائے۔

 ناردرن کے حارث رؤف نے میچ میں 3 جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  علی عمران، شاداب خان اور سلمان ارشاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

 اس سے قبل ناردرن نے خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت اس کی ابتدائی 2 وکٹیں محض ایک کے مجموعی اسکور پر اس وقت گریں جب علی عمران اور حیدر علی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس روانہ ہوگئے۔

چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے عمر امین نے اوپنر ناصر نواز کے ہمراہ 52 رنز کی شراکت قائم کرکے ناردرن کے لیے ری بلڈنگ کے عمل کا آغاز کیا۔

 عمرا مین 27 اور ناصر نواز 24 رنز بناکر آؤ ٹ ہوئے تاہم ناردرن کی اننگز کی طویل ترین پارٹنرشپ کپتان شاداب خان اور محمد نواز نے بنائی، دونوں بیٹرز نے پانچویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا مجموعہ 180 کے پار پہنچانے میں اہم کردار اداکیا۔

 محمد نواز نے 34 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت 51 رنز کی اننگز کھیلی، وہ ٹورنامنٹ میں 11چھکے لگا کر اب تک نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

شاداب خان نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 170 کے اسٹرائیک ریٹ سے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ  آصف علی نے بھی برق رفتار 21 رنز بنائے۔

ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے،شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ اسرار اللہ، عمران خان سینئر اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

نصف سنچری بنانے اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر