Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے دستخط سے عوام پر 10 روپے سے زائد کا پیٹرول بم گروا دیا گیا ہے، حمزہ شہباز

Now Reading:

وزیراعظم کے دستخط سے عوام پر 10 روپے سے زائد کا پیٹرول بم گروا دیا گیا ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دستخط سے عوام پر 10 روپے سے زائد کا پیٹرول بم گروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور بے قابو مہنگائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر اس وقت ایک آسیب مسلط ہے بھوک، مہنگائی، بےروزگاری اور غربت کا جن ناچ رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم کے دستخط سے عوام پر 10 روپے سے زائد کا پیٹرول بم گروا دیا گیا ہے ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، عمران خان نے 4 ماہ میں 8 بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کیں جون سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 30 روپے سے زائد مہنگی ہو چکی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ صرف پیٹرول کی قیمت 4 ماہ میں 29 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی جبکہ ڈیزل فی لیٹر 23 روپے مہنگا کیا گیا۔ کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں مہنگائی ساڑھے 12 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے تبدیلی کے بھوت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے ترقی کرتی معیشت بدانتظامی نااہلی اور کرپشن کے قبرستان میں دفن کر دی گئی ہے، عمران خان کی توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر ہے اس جنون کا رتی برابر رخ بھی عوامی فلاح کی طرف ہوتا تو آج ملک کا یہ حال نہیں ہوتا۔

Advertisement

حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈالر 172 روپے سے تجاوز کر چکا ہے ملکی قرضہ ریکارڈ سطح پر ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی یہ سارا پیسہ کہاں جا رہا ہے؟ کہاں ہیں وہ لوگ جو 2 فیصد مہنگائی اور 6 فیصد کے قریب ترقی کرتی معیشت میں کرپشن اور چور چور کے نعرے لگاتے تھے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ جب بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمت بڑھے تو سمجھو وزیراعظم چور ہے آج لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ اصل چور اور لٹیرے کون ہیں، چور اور لٹیرے وہ ہیں جنہوں نے عوام کے منہ سے نوالے چھینے نوزائیدہ بچوں کا دودھ تک مہنگا کر دیا، چور اور لٹیرے وہ ہیں جنہوں نے پیٹرول 137 روپے لیٹر پر پہنچا دیا بجلی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ کیا دوائیں 500 فیصد مہنگی کیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں کسی ایک چیز کا نام لیں جو مہنگی نہیں ہوئی ارزاں ہے تو وہ عوام کی سفید پوشی اور ان کی جمع پونجی ہے جسے اس حکومت نے چوک پر رکھ دیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ صاف شفاف الیکشن ہی اس تباہی کے سونامی کو غرق کر سکتے ہیں عوام کا جو حال ہے ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر