Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک لبیک کے ساتھ جو بھی معاہدے ہوئے اسکا وزیر اعظم کو علم تھا ، نور الحق قادری

Now Reading:

تحریک لبیک کے ساتھ جو بھی معاہدے ہوئے اسکا وزیر اعظم کو علم تھا ، نور الحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ جو بھی معاہدے ہوئے اسکا وزیر اعظم عمران خان کو علم تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ میری کیا مجال کہ وزیر اعظم کو بتائے بغیر کوئی معاہدہ کروں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ جو وزراء یہ کہ رہے ہیں کے وزیراعظم کو معاہدوں کا علم نہیں تھا وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں علماء نے عمران خان سے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ اگر عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا تھا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں ، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا ، ماضی میں کسی وزیراعظم کو اس موضوع پر بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ، دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہ کرنے سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

انہوں  نے کہا تھا کہ عشق رسولﷺ صرف تحریک لبیک نہیں سارے مسلمانوں میں موجود ہے ، حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی ، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی ، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علماء نے فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراضات کیے اور ان کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر