Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بچوں کی پیدائش اور ان کی نشوونما کے مسائل موجود ہیں، اسد عمر

Now Reading:

ملک میں بچوں کی پیدائش اور ان کی نشوونما کے مسائل موجود ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں بچوں کی پیدائش اور ان کی نشوونما کے مسائل موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مقامی حکومت اور سماجی خدمات سے متعلق سیمینار میں ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ آبادی کے بارے میں جتنا ڈیٹا ہوگا اتنے ہی عام لوگوں کے مسائل حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کی پیدائش اور ان کی نشوونما کے مسائل موجود ہیں ، یونیسف کے تعاون سے وزارت منصوبہ بندی یہ اعدادوشمار اکھٹے کررہی ہے ، وزارت منصوبہ بندی نے ادارہ شماریات کو بھی اعدادوشمار جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ، انسانی ترقی کیلئے ایسے پروگرامز شروع کرنا ضروری ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے رائل گروپ آف چائنا کے سربراہ سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان میں بھینس کے دودھ کے فارمنگ یونٹس کے قیام کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

چیف ایگزیکٹو رائل گروپ آف چائنا نے کہا تھا کہ رائل گروپ پاکستان میں بھینسوں کی افزائش نسل کے لیے مختلف شہروں میں 6 لیبارٹریز قائم کرے گا۔

Advertisement

چیف ایگزیکٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بھینسوں کا وسیع فارم قائم کر کے خشک دودھ اور موزریلا چیز کا یونٹ لگائیں گے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمرکا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے تحت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے مرکز جلد کام شروع کر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر