بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے بلوچستان میں سیاسی بحران پربطور اتحادی وزیر اعظم عمران خان سے مداخلت کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کرتا ہوں بطور اتحادی بلوچستان سیاسی بحران پر مثبت کردار ادا کریں، ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم مداخلت کرے اور تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہ آئے۔
قائم مقام صدر بی اے پی ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایک رکن ہمارے ساتھ ہے جس نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے، جام کمال صاحب کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان میں بھی اختلاف ہے، جس کا تذکرہ صوبائی صدر کرچکے ہیں، گورنر بلوچستان پابند ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر 7 روز میں اجلاس طلب کرے۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ جام کمال کو موقع دیا کہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں مستعفی ہوجائیں، وزیر اعلیٰ نے بات نہیں مانی جس کے باعث ہم نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ جام کمال خان کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چائیے، وزیر اعلیٰ جام کمال میڈیا میں آکر اعتراف کررہے ہیں کہ 65 کے ایوان میں ان کو 24 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News