پشاورمیں گداگروں کے حوالے سے رپورٹ کمشر پشاور کو پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احتشام الحق کی سربراہی میں کمیٹی نے رپورٹ تیارکرائی گئی، رپورٹ میں پشاور شہر میں 1463 پیشہ ور گداگروں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف مقامات پرپیشہ ورگداگر ہزاروں روپے بھیک مانگا کراکھٹا کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر کے اہم تجارتی مقامات پر بھیک مانگنے والے 8ہزارروپےاکھٹا کرتے ہیں جبکہ حیات اباداوردیگرپوش علاقوں میں بھکاری روزانہ10ہزارروپےتک بھیک اکھٹا کرلیتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگراہم مقامات پر بھیک مانگنے والے گداگر روزانہ اوسطا6 ہزار روپے اکھٹا کرتے ہیں۔
واضح رہے 1463 پیشہ ور گداگروں کے نام نام اور پتے بھی رپورٹ میں شمل ہیں جبکہ نوشہرہ، چارسدہ ،مہمند اور ضلع خیبرکی رپورٹ ملنے کے بعد گداگروں کے خلاف اپریشن شروع کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News