Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں گیس کی بھی قلت پیدا کردی گئی ہے، امتیاز شیخ

Now Reading:

ملک میں گیس کی بھی قلت پیدا کردی گئی ہے، امتیاز شیخ
امتیاز شیخ

صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی بھی قلت پیدا کردی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گیس ایک اہم ایشو ہے، افسوس گیس، پیٹرول جہاں سے نکلتا ہے اسی صوبہ سندھ کو محروم کیا جارہا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ اوگرا میں سندھ کا کوئی نمائندہ نہیں ہے، یہ سندھ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی توانائی کی ٹیم سمیت سب نااہل ہیں، سب ناکام ہوچکے ہیں، یہ صرف الزام عائد کرنا جانتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور یہاں بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت لگتا ہے یہ لکڑیاں بانٹیں گے، ان سے یہ نہیں سنبھل رہا سوئی سدرن ہمارے حوالے کریں، ہم اسکو بہتر کریں گے اور چلا کر دکھائیں گے، سندھ کے لوگوں کو ریلیف دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل) نےگیس کی اوسط قیمت میں بڑے اضافےکی درخواست دائر کردی تھی۔

سوئی ناردرن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو گیس کی اوسط قیمت میں157.50 فیصد اضافےکی درخواست دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 907 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے سے نئی قیمت 1484روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ درخواست منظور کرلی گئی تو جس صارف کا بل ایک ہزار روپے ہے ، وہ بڑھ کر ڈھائی ہزار روپے سے زائد ہوجائے گا۔

سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی یکم دسمبرکو لاہور میں عوامی سماعت ہوگی۔

 گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست ایسے وقت کی گئی ہے جب پہلے ہی ملک بھر میں صارفین گیس کی قلت کا شکار ہیں، ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور کراچی سے پشاور تک گیس غائب ہے۔

Advertisement

شہریوں کا کہنا تھا کہ سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی کمی کے مسئلے نے عوام کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، صبح کے آغاز سے دن کے اختتام تک کہیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تو کہیں گیس کا کوئی نام و نشان نہیں جس کے باعث بچے بڑے ناشتے کے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر بار باہر سے کھانا خریدنے کی سکت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر