Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، شیری رحمان

Now Reading:

 پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، شیری رحمان

 شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

انہوں نےکہا کہ تباہی سرکار نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، دو ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول کی نئی قیمت اب 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، وزیراعظم ریلیف دے نہیں، مانگ رہے تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر نے مزید کہاکہ  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی، پہلے ہی مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد ہو چکی ہے، حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔

Advertisement

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ، فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی، عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریلیف پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پیٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے ، عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز ، مافیا اور کارٹلز کے لیے ریکیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے ، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استعفیٰ دے دیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس ، بجلی ، دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

‎ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تکلیف پیکج کے تحت پیٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سُنیں اور استعفیٰ دیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اوپن مارکیٹ کی نسبت رواں ہفتے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی اشیاء فروخت
موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں، یوسف رضا گیلانی
پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے، مریم نواز
ژوب میں زائرین بس گہری کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق
بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر