Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شدید دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کے لیے بند

Now Reading:

شدید دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کے لیے بند

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔

شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرارپایا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شہر کا مجموعی اے کیو آئی 350 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی اسمبلی ہال کے اطراف میں ریکارڈ کی گئی ہے ، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 422 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 391ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 221 ، ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں 214 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کی وجہ سے جہاں ناصرف کروڑوں انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، وہیں روز مرہ معمولات بھی شدید متاثر ہیں۔

چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کی ہدایات بھی دی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر