Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، رحمان ملک

Now Reading:

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، رحمان ملک

رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر فیٹف کو خط لکھا ہے ، جس میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے اعترافی بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک قابل تشویش اور مذمت ہے ، دیگر کئی ممالک پاکستان سے زائد فیٹف کی شرائط کی عدم تعمیل کر رہے ہیں ، زائد عدم تعمیل کے باوجود امریکہ سمیت ان ممالک کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے لکھا ہے کہ فیٹف پاکستان کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے جس سے اس کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے ، جو ممالک خود فیٹف کے قوانین کی پاسداری نہیں کرتے کیسے دوسرے ملک کے خلاف شکایت کنندہ ہو سکتے ہیں ، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

رحمان ملک نے لکھا کہ فیٹف نے دوسرے ممالک کے سیاسی دباؤ اور اثر و رسوخ کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے ،  بھارتی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے  پاکستان کو گرے لسٹ میں یقینی بنایا ہے ، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان نے فیٹف کی شفافیت پر ایک بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے ، بھارتی وزیر خارجہ کے خلاف فیٹف نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ اور جوہری پھیلاؤ کے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے ، گھناونے جرائم کے واضح شواہد کے باوجود فیٹف بھارت کیخلاف تفتیش و کارروائی نہیں کررہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے لکھا کہ فیٹف فوری طور پر پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرے ، فیٹف بھارت کیخلاف تحقیقات شروع کرے ، بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پر فیٹف اپنا موقف دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپوزیشن رونا دھونا چھوڑے اور عوامی مسائل پر بات کرے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
عمر ایوب نے پراپرٹی لیکس پر اہم سوال اٹھا دیا
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر
پاکستان کا فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
وفاقی حکومت کا تعلیمی شعبے کو ہموار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر