Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت نے حلقہ میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی

Now Reading:

پنجاب حکومت نے حلقہ میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی
حکومت پنجاب

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر پنجاب حکومت نے انتخابات کے روز رینجرز تعینات کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو تعینات کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کے لئے سیکورٹی کے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی تھی۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133میں 4 لاکھ 40 ہزار چار سو 85 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 6ہزار927  ہے اور مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 133میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 199 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 21  پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور 34 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر