Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

Now Reading:

معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

شادی کی تیاریوں میں مصروفیت کے باعث بھارتی اداکارہ  کترینہ کیف نے وقتی طور پر بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری سے کچھ مدت کے لیے رخصت لے لی ہے اور آج کل وہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشال کے گھر والوں کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں۔

شوبز حلقوں میں زیر گردش خبروں کے مطابق یہ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا اور شادی کے ایک ایک لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کترینہ کیف نے اپنی ساری توجہ تیاریوں پر مرکوز کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے فلموں سے بریک لے لیا ہے ، تاہم وہ اس دوران کچھ کمرشلز عکس بند کروائیں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کترینہ کیف کو آج کل وکی کوشال کے بھائی اداکار سنی کوشال اور ان کی والدہ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے جبکہ وکی کوشال اپنی فلموں کے شیڈول کی وجہ سے مصروف ہیں اور شادی کے سارے معاملات ان کے اہل خانہ ہی دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلمی جوڑے کی رائل میرج دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجھستان کے علاقے ساوائے مدھو پور  کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ ان کی شادی کا جوڑا مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی تیار کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر