Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے، وزیر داخلہ

Now Reading:

صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے۔

شیخ رشید احمد نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو امن اومان کے لئے ضروری وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ سسرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے،ہم نے ساز گار ماحول پیدا کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے، صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ ہے، گوادر بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردے گا۔

Advertisement

وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ  امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان میں پر امن ہے ، پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے، ہم نے تقریباً ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی۔

شیخ رشید احمد کا  یہ بھی کہنا تھا کہ  پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے۔ دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے،افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے  کہا کہ معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں،امن امان کے لئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 40 لاکھ افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے دیکھ بھال کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کی واپسی کا زیادہ انحصار افغانستان کی معاشی حالات کی بہتری پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوہدری موسیٰ الہی نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر