کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث سی اے اے نے پاکستان آنے والی فلائٹس سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت افریکا کے 6 ملکوں اور ہانگ کو کیٹگری سی فہرست میں شامل کرکے سفری پابندی عائد کردی ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، لیسوتھو، بوٹسوانہ، نمیبیا، ایسواتینی، کیٹگری سی میں شامل ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔
کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوگا، مثبت کورونا وائرس آنے پر مسافروں کو سرکاری قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کیٹگری سی میں شامل مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہوگی، مسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں واپسی کی اجازت این سی او سی کی کمیٹی دے گی۔
سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے ہائی رسک ممالک میں جرمنی، روس، افغانستان، ایران، فلپائن اور افغانستان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہائی رسک ممالک کی کیٹیگری میں 6 ملکوں شامل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News