Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کی خاطر ہم کسی کالے قانون کیلئے حامی نہیں بھریں گے ، خرم شیر زمان

Now Reading:

عوام کی خاطر ہم کسی کالے قانون کیلئے حامی نہیں بھریں گے ، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عوام کی خاطر ہم کسی کالے قانون کیلئے حامی نہیں بھریں گے۔

 پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بلدیاتی ترمیمی بل ایک کالا قانون ہے ، بل سے محسوس ہوتا ہے کہ پی پی ڈری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل میں میئر کے پاس سفارتخاروں کو استقبال کرنے کا بھی اختیار نہیں ہے ، گورنر سندھ سے بل کو مسترد کرنے کی درخواست کرتا ہوں ، ہم تمام اراکین کی یہی رائے ہے ، ہم ان کے کالے قانون پر مبنی بل کو مسترد کرتے رہیں گے ، عوام کی خاطر ہم کسی کالے قانون کیلئے حامی نہیں بھریں گے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ ہم بااختیار میئر چاہتے ہیں مگر بلاول کو بےاختیار مئیر پسند ہے ، پی پی کے نام کیساتھ صرف کرپشن لگایا جاسکتا ہے ، مئیر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے 75 کروڑ خرچ کیے جائیں ، 75 کروڑ لگانے والے شخص کو پی پی مئیر بنائے گی ، مئیر آنے کے بعد 75 کروڑ سے اربوں بنائے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہمیں امید تھی کے سندھ بلڈنگ، واٹر بورڈ، سولڈ ویسٹ اور کےڈی اے میئر کے ماتحت ہوگا ، پیپلزپارٹی نے بلدیاتی کالا قانون پاس کیا ہے ، پیپلزپارٹی ڈری ہوئی ہے ، میئرباہرممالک سے آنے والوں کوخوش آمدید تک نہیں کہہ سکے گا ، ان کایہ راستہ بھی بند کردیاگیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ اس دونمبربل کوواپس بھیجیں ، بلاول زرداری نے بااختیارکی جگہ بے اختیارقانون دیا ہے ، انہوں نے پہلے کراچی میں مزید ضلعے بناکرکراچی کوتقسیم کیا اب ٹاؤن بناکرمزید تقسیم کریں گے ، 75 کروڑ پیپلزپارٹی کے میئرکوخرچ کرنےپڑیں گے ، امید تھی کہ اس صوبے کے وزیراعلیٰ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میئرکے ماتحت ہوگا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ کے ڈی اے واٹربورڈ بھی میئرکے ماتحت نہیں ہوگا ، ٹرانسپورٹ کانظام بھی میئرکے ماتحت نہیں ہوگا ، پہلے سے موجود اختیارات بھی کم کردیےگئے ہیں ، کراچی کی تعلیم اورصحت  کونوابشاھ والا چلائے گا ، مئیر کو ٹرانسپورٹ کا نظام،پرائس کنٹرول، کمیونیٹی پولیس، بس اسٹاپ دیگر نظام مئیر کے ماتحت ہونے چاہئیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سیلز ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس مئیر کو دینا چاہیے ، بلاول سندھ کے لوگوں کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں ، بلاول نے میئر کو اختیارات دینے کے بجائے اختیارات کم کردے ہیں ، اسلام آباد، کے پی، پنجاب میں لوگ اپنا مئیر خود منتخب کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاگل نہیں ہے ، سندھ حکومت کی طرز حکمرانی صحیح نہیں ہے ، بلدیاتی ترمیمی بل نے جمہوریت کا قتل کیا ہے ، اپوزیشن سے اس بل سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہینگے، وزیراعظم
نیب ترامیم کیس: آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمنٹ بند کر دیں، چیف جسٹس
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر