Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ واٹس ایپ کے ان بہترین فیچرز سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ واٹس ایپ کے ان بہترین فیچرز سے واقف ہیں؟
واٹس ایپ

واٹس ایپ

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے اور اپنے صارفین کے لیے آسانی کے لیے اس نئے فیچر کی تشہیر بھی کرتا ہے لیکن بہت سے لوگ اب بھی واٹس ایپ میں موجود متعدد فیچرز سے واقف نہیں ہیں۔

جو صارفین موبائل میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں موجود تمام فیچرز سے واقف ہوجائیں تو وہ اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہیں لیکن آپ ان فیچرز سے واقف نہیں ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو ایسے تمام فیچرز کے بارے میں بتائیں گے جو آپ نے بھی شاید ہی کبھی استعمال کیے ہوں۔

ٹیکسٹ بولڈ یا اٹالک کرنا

عام طور پر اگر ہمیں کسی جملے یا لفظ کو نمایاں کرنا ہو تو اس کے لیے ہم اس لفظ کو بولڈ یا اٹالک کردیتے ہیں اور ویسے ہی اگر آپ کسی کو واٹس ایپ پر کوئی پیغام بھیجنا چاہتے ہیں لیکن اس میں آپ کسی ایک لفظ یا جملے پر زور دینا چاہتے ہیں تو اس کو بولڈ یا اٹالک کردیں۔

Advertisement

ایسا کرنے کے لیے آپ کو زیادہ مشقت کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کوئی بھی جملا لکھتے وقت اس کے آگے اور پیچھے اسٹار لگادیں وہ خود ہی بولڈ ہوجائے گا۔ (جیسا کے آپ *اس لفظ* کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں)

موبائل ڈیٹا کم خرچ کرنا

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے موبائل فون کا انٹرنیٹ ڈیٹا کم سے کم استعمال ہو تو اس کے لیے آپ کو ’’آٹو ڈاؤن لوڈ‘‘ کا آپشن آف کرنا پڑے گا۔ آپ سیٹنگز کے مینیو میں جاکر ڈیٹا اینڈ اسٹوریج یوسیج میں جاکر وین یوسنگ موبائل ڈیٹا آف کرسکتے ہیں۔

ٹو اسٹیپ ویری فیکشن

ویسے تو ہم جب بھی کسی نئے موبائل میں اپنا واٹس ایپ نمبر ڈال سکتے ہیں اور وہ ہم سے ون ڈائم پاسورڈ مانگنے کے بعد لاگ ان کردیتا ہے لیکن اس میں سیکیورٹی خدشات موجود ہوتے ہیں کہ کوئی بھی آپ کی سم لے کر اپنے موبائل میں آپ کا واٹس ایپ آن کرکے ڈیٹا نکال سکتا ہے، اس کے لیے واٹس ایپ نے ٹو اسٹیپ ویری فیکشن کا آپشن دیا ہے۔

Advertisement

واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹ کے اندر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کا آپشن ہے جہاں سے آپ یہ آن کرسکتے ہیں اور اپنا ای میل ایڈریس بھی ایڈ کرسکتے ہیں اور پھر آپ جب بھی نئے موبائل میں واٹس ایپ ایڈ کریں گے آپ کو 6 نمبر کے کوڈ کے ساتھ ای میل ایڈریس بھی ڈالنا ہوگا۔

موبائل نمبر تبدیل کرنا

اگر آپ واٹس ایپ پر اپنا نمبر تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کے آپشن میں جانا ہوگا۔ یہاں پر ’نمبر تبدیل کریں‘ کا آپشن موجود ہوگا جس کے ذریعے آپ اپنا نیا نمبر ایڈ کرکے اپنی اسی آئی ڈی کو اس نمبر پر منتقل کرسکتے ہیں۔

بلو ٹک ختم کرنا

واٹس ایپ کا سب سے مشہور فیچر بلو ٹک کا ہی ہے جس سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیغام پڑھ لیا گیا ہے یا نہیں، اگر آپ یہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ میں جائیں ، پرائیوسی پر کلک کریں اور ’’ریڈ رسپٹ‘‘ کو آف کردیں۔

Advertisement

بلو ٹک آف کرنے سے نہ صرف آپ کے دوست یہ پتہ لگا سکیں کہ ان کا پیغام آپ نے پڑھ لیا ہے یا نہیں بلکہ آپ کو بھی یہ پتہ کرنے میں مشکل پیش آئے گی کہ آپ کی جانب سے بھیجا گیا پیغام پڑھ لیا گیا ہے یا نہیں۔

گروپ مسیج دیکھنا

اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کسی بھی گروپ میں آپ کی جانب سے بھیجا گیا پیغام کس کس نے پڑھ لیا ہے یا پھر کس تک پہنچ چکا ہے ۔ اس کے لیے آپ کو اپنے کسی بھی پیغام پر تھوڑی دیر کے لیے کلک کرنا ہوگا اور پھر تین نقطوں پر جاکر ’انفو‘ میں آپ تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

لاسٹ سین بند کرنا

Advertisement

آخری بار کب آن لائن ہوئے، جی ہاں یہ واٹس ایپ کا انتہائی اہم فیچر ہے جس سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کون کب آن لائن تھا اس آپشن کو بند کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ میں لاسٹ سین کو ’نو باڈی‘ کرنا ہوگا، یعنی کوئی بھی نہیں دیکھے۔

نمبر بلاک کرنا

واٹس ایپ پر اگر آپ کو غیر ضروری تنگ کررہا ہے اور آپ اس کو جواب نہیں دینا چاہتے یا پھر اس شخص سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو آپ اس کے نمبر پر کلک کرکے نیچے اسکرول ڈاؤن کرنے کے بعد بلاک کے آپشن پر کلک کرسکتے ہیں۔

بلاک نمبرز دیکھنا

متعدد لوگوں کو بلاک کرنے کے بعد اگر آُپ وہ فہرست دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے کس کس کو بلاک کیا ہے تو اس کے لیے آپ سیٹنگز کے مینیو میں جاکر اکاؤنٹ ، پرائیوسی میں جاکر نیچے اسکرول ڈاؤن کرنا ہوگا۔ یہاں پر آپ کو بلاک نمبرز کی فہرست نظر آجائے گی۔

Advertisement

لائیو لوکیشن دیکھنا

واٹس ایپ میں کسی کو بھی اپنی لوکیشن بھیجنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن آپ کسی کے پاس جاتے ہوئے راستہ بھول جائیں اور آپ کا دوست یہ دیکھنا چاہے کہ آپ کس راستے سے گزررہے ہیں تو اس کے لیے لائیو لوکیشن کا آپشن آن کرنا پڑتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ میں پن پر کلک کرکے لوکیشن میں جاکر شیئر لائیو لوکیشن پر کلک کرنا ہوگا جس سے آپ کا دوست آپ کے ہر قدم کو جان سکے گا کہ آپ اس وقت کہاں پر موجود ہیں۔

معلومات منگوانا

اگر آپ واٹس سے اپنی اکاؤںٹ کی معلومات منگوانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو فیس بک اور ٹوئٹر کی طرح آپ کو ایک فائل مہیا کی جاتی ہے جس میں آپ کی اکاؤنٹ اور گروپ کی معلومات موجود ہوتی ہیں اور ساتھ آپ کی پروفائل پکچرز بھی ہوتی ہیں تاہم اس میں آپ کے ذاتی پیغامات موجود نہیں ہوتے۔

Advertisement

واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ میں ’’ریکوسٹ اکاؤنٹ انفو‘ پر کلک کریں ، آپ کو دو سے تین دن میں پوری رپورٹ فراہم کی جائے گی۔

ڈیلیٹ پیغام پڑھنا

اکثر لوگ جلد بازی میں غلط شخص کو پیغام یا کوئی تصویر بھیج دیتا ہے لیکن جیسے ہی اسے احساس ہوتا ہے کہ میرا پیغام غلط انسان کے پاس چلا گیا ہے تو وہ فوراً ڈیلیٹ کردیتا ہے۔

واٹس ایپ میں ایسا فیچر بھی موجود ہے جس سے کسی کا ڈیلیٹ کیا ہوا پیغام واپس لایا جاسکتا ہے اس کے لیے واٹس ایپ کو موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد پلے اسٹور سے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرکے ری انسٹا کرلیں اور آپ جیسے ہی لاگ ان ہوں گے تو بیک اپ میں موجود چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی جس سے آپ وہ ڈیلیٹ کیا ہوا پیغام پڑھ سکتے ہیں۔

کمپیوٹر میں واٹس ایپ چلانا

اگر آپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ چلانا چاہتے ہیں تو یہ بہت ہی آسان کام ہے اس کے لیے آپ واٹس ایپ کے مینیو میں کیو آر کوڈ پر جائیں اور اپنے کمپیوٹر میں ویب ڈاٹ واٹس ایپ ڈاٹ کام اوپن کرکے لاگ ان ہوجائیں۔

Advertisement

کمپیوٹر میں فائلز ٹرانفسر کرنا

اگر آپ موبائل میں موجود کوئی فائل کمپیوٹر میں یا پھر کمپیوٹر کی کوئی فائل کسی دوست کو واٹس ایپ پر بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کیو آر کوڈ کے ذریعے کمپیوٹر میں اپنا واٹس ایپ لاگ ان کریں اور یہ فائلز آسانی سے بھیجیں۔

گروپ کے پیغامات خاموش کرنا

اگر آپ بیک وقت واٹس ایپ کے بہت سے گروپ میں موجود ہیں اور بار بار پیغامات کے نوٹی فکیشن سے پریشان رہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ان گروپ کے نوٹی فکیشن بند کرنا ہوں گے۔

Advertisement

اس کے لیے آپ کو گروپ کے مینیو میں جاکر اوپر دیے گئے تین نقطوں پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں پر میوٹ نوٹی فکیشن کرنا ہوگا جس میں آپ کو 3 آپشن دیے جائیں گے ’’8 گھنٹوں کے لیے ، ایک ہفتے کے لیے یا پھر ہمیشہ کے لیے ‘‘ ان پیغامات کو خاموش کردیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر