Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے اکیڈمی میں نشستیں کم ہونے کی وجہ سے ٹی ایم آر قائم کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ حکومت نے اکیڈمی میں نشستیں کم ہونے کی وجہ سے ٹی ایم آر قائم کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اکیڈمی میں نشستیں کم ہونے کی وجہ سے سندھ حکومت نے ٹی ایم آر قائم کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا ایم سی ایم سی کی صوبائی اکیڈمی (ٹی ایم آر) کی بیچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ اکیڈمی (ٹی ایم آر) ملک کی بہترین اکیڈمی بنے، ایم سی ایم سی سے جو افسران نے اسکلز سیکھے ہیں ان کو فیلڈ میں لاگو کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ٹی ایم آر سے ایم سی ایم سی کرنے سے افسران پروموٹ ہوجائیں گے، ٹی ایم آر کی ٹریننگ سے سندھ میں افسران کی کمی کسی حد تک پوری ہوجائے گی، پروموشن سے مختلف اسامیاں پُر کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری کو سینئر صوبائی افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی ہدایت کی ہے، ان کو صوبائی پولیس کیڈر کو بنانے کی ہدایت کی ہے، ہم پولیس کیڈر میں صوبائی افسران کی طرح گریڈ 21 پروموشن بھی دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ٹی ایم آر کے گریجویٹ افسران میں شیلڈ تقسیم کی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (ٹی ایم آر) کے پہلے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کی گریجوئیشن تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، سیکرٹری ٹی ایم آر تمیزالدین کھیڑو، صوبائی سیکرٹریز نے بھی پروگرام میں شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر