Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

Now Reading:

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے انتخابات کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ای وی ایم قانون کو چیلنج کئے جانے کی درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے،  منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، جس سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا، اور حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، اور ووٹ ڈالنے کے اورسیز کے اختیارات کی  وضاحت نہیں کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان
کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
مولانا فضل الرحمان جلد ہمارے الائنس کا حصہ بن جائیں گے، بیرسٹر گوہر علی
گندم درآمد اسکینڈل، ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، کارروائی کی بھی منظوری
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں بھی آج یوم سوگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر