Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنگل ونڈو سے بہتر شفافیت اور تجارتی مسابقت کو فروغ ملے گا، مشیر خزانہ

Now Reading:

سنگل ونڈو سے بہتر شفافیت اور تجارتی مسابقت کو فروغ ملے گا، مشیر خزانہ

شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سنگل ونڈو سے بہتر شفافیت اور تجارتی مسابقت کو فروغ ملے گا۔

شوکت ترین کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو گورننگ کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری کونسل نے سنگل ونڈو پر ہونے والی پیش رفت، کامیابیوں اور اہداف بارے بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آپریشنل، گورننس، ریونیو اور فنکشنل ماڈلز ڈیزائن کئے گئے جبکہ پاکستان کسٹمز نے مقامی و عالمی ماہرین کے ساتھ مل کر سنگل ونڈو کو ڈیزائن اور نافذ کیا   ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید  کہا گیا کہ پاکستان سنگل ونڈو کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور مارچ 2022 میں مکمل ہوگا، اس سے پاکستان ڈبلیو ٹی او کے تجارتی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کے بارے میں مطلع کر سکے گا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سرکاری اور نجی شعبے میں تعاون پر زور دیا۔

Advertisement

شوکت ترین نے پاکستان سنگل ونڈو کے حوالےسے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ مشیر خزانہ نے ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز کے کردار کو  بھی سراہا

اس موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین  کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگل ونڈو موجودہ حکومت کا ایک اہم قدم ہے، سنگل ونڈو سے بہتر شفافیت اور تجارتی مسابقت کو فروغ ملے گا ۔

وفاقی وزیر شبلی فراز، سیکرٹری تجارت،گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے  شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر