Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں گیس بحران، گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے سپلائی کم

Now Reading:

ملک بھر میں گیس بحران، گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے سپلائی کم
گیس

گیس کی قلت کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں گھریلو صارفین کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی، لاہور، پشاورم، صادق آباد، ٹانک، حافظ آباد، گوجرانوالا، ملتان، حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی شکایات کی ہیں۔

گھریلو صارفین کے مطابق گیس کی قلت کے باعث لوگوں کے لیے گھروں میں کھانا پکانا تک نا ممکن ہو گیا ہے ۔

خواتین صارفین کا کہنا تھا کہ اول تو گیس نہیں آتی اور اگر آجائے تو اس کا پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ بچوں کا دودھ تک گرم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ایل پی جی سیلنڈرز نہیں خرید سکتے ہیہں اور لکڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

Advertisement

صارفین کے مطابق صرف 15 دن قبل تک 150 روپے میں ملنے والا گیس کا سیلنڈر اس وقت 240 روپے میں بھی دستیاب بڑی مشکل سے ہورہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسی طرح لکڑیوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  ایس ایس جی سی سائٹ کی صنعتوں کو وعدے کے مطابق گیس فراہمی میں ناکام ہے،سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کی فراہمی معطل،پیداواری سرگرمیاں رک گئیں۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کےعہدیدار نے صنعتوں کو وعدے کے مطابق مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی عدم فراہمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتکاروں کے ساتھ مختلف اجلاسوں میں کیے گئے وعدوں کے مطابق صنعتوں کو بلاکسی ناغہ اور مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر برآمدی آرڈرز کی بروقت شپمنٹ ممکن نہیں ہوسکے گی جس کے نتیجے میں غیر ملکی آرڈرز منسوخ ہونے کے خدشات ہیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل میں کہا کہ موسم سرما کی آمد سے قبل صنعتکاروں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی سطح پر متعدد اجلاسوںیہ وعدہ کیا تھا کہ صنعتکار اگر معمول کے ٹیرف سے زائد نرخ پر گیس لینے پر رضامند ہوں تو انہیں بلاتعطل اور پیداواری طلب کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی مگر افسوس زائد گیس ٹیرف کے باوجود صنعتوں کو گیس فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

گیس کا بحران کیوں پیدا ہوا ؟

ملک میں گیس کی کمی کے بارے میں اس شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس بحران کی وجہ طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کے ساتھ فوری نوعیت کی فیصلہ سازی کا بھی فقدان ہے۔

Advertisement

پاکستان میں گیس کا ایک بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جس میں معیاری ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام ہے۔ معیشت میں گیس کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔ ملک میں اس وقت 13315 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن، 149715 کلومیٹر ڈسٹری بیوشن اور 39612 کلو میٹرسروس گیس پائپ لائن کا نیٹ ورک ہے جو ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ صارفین کو گیس فراہمی کے کام آتا ہے۔

گیس سیکٹر کے افراد کے مطابق گذشتہ بیس، تیس برسوں میں ملک میں گیس کی طلب اس کی رسد سے بڑھ گئی جس کی وجہ مقامی طور پر گیس کی پیداوار میں کمی ہے اور پاکستان کو 2015 میں گیس درآمد کرنا پڑی۔ پاکستان میں اس وقت درآمدی گیس کے دو ٹرمینل پورٹ قاسم کراچی پر کام رہے ہیں جو اینگرو اور پاکستان گیس پورٹ کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن میں درآمدی ایل این جی لائی جاتی ہے اور پھر اسے ملک بھر میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں اگر مقامی طور پر گیس کی پیداوار کا جائزہ لیا جائے تو ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق 18-2017 میں ملک میں گیس کی مقامی پیداوار 1458935 ایم ایم سی ایف ٹی تھی جس میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے اور یہ گذشتہ مالی سال تک 962397 ایم ایم سی ایف ٹی تک گر چکی ہے۔ مقامی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گیس درآمد کی جار ہی ہے جو اس وقت تک ملکی ضرورت کا 23 فیصد پورا کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر