Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسکردو ایئرپورٹ نے بین الاقوامی پروازیں چلانے کا آغاز کر دیا

Now Reading:

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسکردو ایئرپورٹ نے بین الاقوامی پروازیں چلانے کا آغاز کر دیا

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسکردو ایئرپورٹ نے  بین الاقوامی پروازیں چلانے کا آغاز کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  اسکردو ایئرپورٹ سیاحت کے فروغ کے لیے آج سے بین الاقوامی پروازیں چلانا شروع کردے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر آپریشن صرف بصری فلائٹ رولز کے تحت ہوگا۔

 واضح رہے کہ بادل،  بھاری بارش، کم مرئیت اور دیگر منفی موسمی حالات سے وی ایف آر کے تحت گریز کیا جائیگا۔

 گلگت بلتستان ایک ایسی جنت نظیر سرزمین ہے جو جغرافیائی طورپر بہت اہم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی اعتبارسے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

Advertisement

 ایک اندازے کے مطابق دنیا کے سترفیصد پہاڑ گلگت بلتستان میں ہی پائے جاتے ہیں، شاہراہ قراقرم جیسی عظیم الشان سڑک گلگت بلتستان کے حصے میں ہے، دریائے سندھ ایسا طویل اور گہرا دریا جو اکثرپاکستان کو سیراب کرتا ہے۔

دنیا کی 8ہزارمیٹرسے بلند14 چوٹیوں میں سے 5گلگت بلتستان میں ہیں جیسے کے ٹو، نانگا پربت، راکاپوشی وغیرہ جس کو سر کرنے کے لئے آنے والے  ہزاروں ملکی اورغیرملکی سیاحوں سے حکومت پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالرکی آمدنی بھی ہوتی ہے۔

یہاں مختلف بالائی علاقوں میں سینکڑوں قدرتی جھلیں ہیں ملکی اور غیرملکی سیاح ان جھیلوں سے ٹرائوٹ مچھلی کا شکار بھی کرتے ہیں۔

 گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سب سے اہم یہاں کی سڑکیں ہیں، اس صوبے کی اکثر سڑکیں کچی ہیں جس کی وجہ سے سیاح اپنی گاڑی کے ذریعے سفر نہیں کرسکتے ہیں، ان کو یہاں کی مقامی مخصوص گاڑیاں کرایہ پر لینی پڑتی ہیں، اگر یہاں کی تمام سڑکیں پکی کی جائیں تو سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات کو گہرا صدمہ قرار دے دیا
ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
افغانستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر