Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نشان حیدر سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت

Now Reading:

نشان حیدر سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے سوار محمد حسین شہید کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نشان حیدر سوار محمد حسین شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ1971  کی جنگ میں ظفروال، شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی شہادت کے 50 سال اور عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید نے بے خوفی و بہادری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرائے، انہوں نے 1971ء میں ظفروال، شکر گڑھ سیکٹر میں لازوال قربانی دی، سوار محمد حسین شہید نے ثابت کر دیا کہ جرات و بہادری کی کوئی حد نہیں۔

سوار محمد حسین شہید بے خوفی و بہادری کی عظیم مثال

پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید 17 جون 1949 کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے، 3 ستمبر 1966 کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی۔

1971 کے پاک بھارت معرکے میں سوار محمد حسین بطور ڈرائیور اگلے مورچوں پر ڈٹی فوج کو گولہ بارود پہنچاتے رہے، 5 دسمبر کو ظفر وال شکر گڑھ میں بھارت نے شدید گولہ باری کی تو سوار محمد حسین اپنے ساتھیوں کی شہادت پر خود ٹینک شکن توپوں کے پاس پہنچ کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے رہے۔

Advertisement

سوار حسین کی بہادری سے دشمن کے کئی ٹینک تباہ ہوئے اور دشمن کا وار ناکام ہوا، کئی روز تک دفاع وطن کے جذبے سے آتش و آہن کے اس خونی کھیل میں سرگرم سوار حسین نے 10 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔

سوار محمد حسین شہید کو ان کی جرات بہادری اور سرفروشی پر پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے فوجی جوان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر