Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ واقعے پر پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

سیالکوٹ واقعے پر پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے پر پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں میں ملک کی مجموعی امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور اجلاس کے شرکا کو سیالکوٹ واقعے اور ملزمان کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اور اور رپورٹ پیش کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے ظالمانہ فعل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

شرکاء نے موقف اختیار کیا کہ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور  تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعے نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے

عمران خان نے واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، مشیر ڈاکٹر معید یوسف کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اعلیٰ عسکری و سول افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر