Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدوار نہیں مل رہے۔

انہوں نے حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت دو سال سے ہمارا لوکل گورنمنٹ بل کا واویلا کررہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے 35وزراء اور 10ترجمان اپنی اپنی ترامیم لاچکے ہیں جبکہ گورنر پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اپنی الگ سے ترامیم شامل کرچکے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو اپنی ترمیم ہر کابینہ اجلاس میں لے کر جاتے ہیں لیکن انکو کوئی نہیں پوچھتا، 2 سال میں پنجاب حکومت اپنے ہی لوکل گورنمنٹ بل میں 37ترامیم کرچکی ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تاحال پنجاب حکومت کے جعلی بلدیاتی نظام سے اتفاق نہیں کررہا، پنجاب کے 58ہزار بلدیاتی نمائندوں کے حق پر ڈاکہ مارنے والے آج کس منہ سے جمہوریت کے چمپیئن بن رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن کےلئے امیدوار نہیں مل رہے، پنجاب میں کوئی بھی شخص پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی بجائے آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف نے بلدیاتی ایکٹ پر اودھم مچا رہا ہے لیکن پنجاب کی خبر نہیں ہے، جس دن پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا اس دن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی عوامی دشمن حکومت کا اندازہ ہو جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کنوٹنمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی تحریک انصاف کو تاریخی مار پڑے گی، عمران خان دھاندلی کے جتنے حربے استعمال کرسکتے تھے کرچکے اب صرف ”شیر“ کا نشان ہی جیت کا نشان ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلیٹ فورس بھی نواز اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت
محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر