Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘احتجاج کو بڑھائیں گے، اسمبلیوں کا گھیراو کرنا پڑا تو کریں گے’

Now Reading:

‘احتجاج کو بڑھائیں گے، اسمبلیوں کا گھیراو کرنا پڑا تو کریں گے’

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کراچی میں واقع مسلم لیگ ہاوس کارساز کا دورہ کیا، جہاں دونوں جماعتوں کی جانب سے کراچی کے حقوق کے حوالے سے بات کی گئی، ساتھ ہی سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفاق اور صوبے میں الگ الگ چہرہ ہے، وفاق میں یہ فیڈریشن کی بات کرتے ہیں صوبے میں یہ حقوق سلب کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اختیارات پر حملہ کیا ہے اور مزید اختیارات ختم کردئیے ہیں، پیپلز پارٹی شہریوں کے حقوق پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ فنڈز کی تقسیم این ایف سی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، لیکن نیت صاف ہونی چاہیے، ن لیگ کے دور حکومت میں فیڈرل ٹیکس ریونیو ڈبل ہوا تو صوبے کو زیادہ پیسہ ملا، اندرون سندھ میں پیسہ کہاں لگ رہا ہے؟ اگر کراچی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو کہیں تو پیسہ لگے۔

ایم کیوم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ وفاق میں اپوزیشن سے کسی بل پر مشاورت نہیں کی جاتی، صوبے میں پیپلزپارٹی اس کے برعکس کرتی ہے۔ کسی سے مشاورت نہیں کی اور جعلی اور کھوٹی اکثریت سے بل پاس کرادیا۔ مئیر کے پاس جو بچے کچے سروسز ٹیکس، تعلیمی اداروں یا اسپتال کے اختیارات تھے، وہ بھی چھین لیے، اب کے ایم سی نام کا کے ایم سی رہ گیا ہے، یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ مشرف دور کا بلدیاتی نظام بحال کررہے ہیں، ہم احتجاج کررہے ہیں، ہم اس احتجاج کو بڑھائیں گے، اگر اسمبلیوں کا گھیراو کرنا پڑا تو کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کو چاہیے وہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں، یہ باتیں پرانی ہوگئیں، مرتضی وہاب کو چاہیے کہ کے ایم سی کو اختیارات واپس دلوائیں، وہ جہاں بیٹھے ہیں ان کے پاس طاقت ہے، مراد علی شاہ کے خاص ہیں وہ یہ ڈرامے نہ کریں، اس شہر کے لیے کچھ کریں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایم کیو ایم وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور دیگر شامل تھے، مسلم لیگ کے رہنمائوں محمد زبیر، مفتاح اسماعیل اور دیگر نے وفد کا استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر