Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پاکستان اور قازقستان کو جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے دنیا میں اہم مقام حاصل ہے ‘

Now Reading:

‘پاکستان اور قازقستان کو جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے دنیا میں اہم مقام حاصل ہے ‘
Fawad Chaudhary on the technology and universities system

وفاقی وزیر برائے اطلاعات چوہدری فواد حسین نے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے قازقستان کی قیادت اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تاریخی، مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی 30 سالوں سے مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے۔

فواد چوہدری نے اپیل کی کہ قازقستان سمیت عالمی برادری انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغان عوام مدد کے لئے آگے آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قازقستان کو خطے بالخصوص دنیا کے امن و استحکام کے لئے مختلف فورمز پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنی وژن سینٹرل ایشیاء پالیسی کے تحت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ جامع روابط کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ قازقستان وسطی ایشیاء کا ایک اہم ملک ہے، دونوں ملکوں کی معیشتوں کی بنیاد زراعت اور صنعتوں پر ہے، لہٰذا دونوں ممالک کو ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، باہمی روابط، سکیورٹی اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور قازقستان اقوام متحدہ سمیت اسلامی تعاون تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہیں۔ مضبوط سفارتی، تاریخی، مذہبی اور سیاسی روابط کے حامل تعلقات کے باعث دونوں ممالک اہم تجارتی شراکت دار بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قازقستان کو سلک روٹ اور اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے پوری دنیا میں اہم مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے، دنیا کی 65 فیصد آبادی اسلام آباد سے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے، ہم وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ریلوے اور روڈ نیٹ ورک کو توسیع دینا چاہتا ہیں۔

تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو اپنے نجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، تعمیرات اور ریلوے کے شعبہ میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر