Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین اور حسن نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین اور حسن نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

2021 کے دوران ٹیسٹ فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی جوڑی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 2021 کئی حوالوں سے یادگار رہا لیکن اس سال شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی مخالف ٹیموں پر دھاک بیٹھ گئی۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں بولنگ کے اعداد و شمار کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی سال کے 5 سب سے کامیاب بولرز میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبر؛ نئی گیند سے جلد وکٹیں گرانا میراہدف ہوتا ہے

2021 میں ٹیسٹ فارمیٹ کے کامیاب ترین بولرز کی فہرست دیکھی جائے تو اس میں سب سے اوپر بھارت کے روی چندرن ایشون ہیں، جنہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں 52 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی ہیں۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس 9 ٹیسٹ میچوں میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں اور سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبر: پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوشی ہے،حسن علی

ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولرز میں حسن علی کا تیسرا نمبر ہے، انہوں نے 8 میچوں میں 16.07 کی اوسط سے 41 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن نے 2021 میں ایک اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز 5 مرتبہ حاصل کیا۔

2021 کے ٹاپ 5 ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے اکشر پٹیل 36 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 32 وکٹوں کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر