لاہور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول شدید دھند کی وجہ سے متاثر ہوگیا۔ محکمہ ریلوے نے نیا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹرینیں 1 گھنٹہ سے 2 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہو گی ۔
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 34dn پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے شام5 بجے روانہ ہوگی ۔
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی16dn کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کی بجائے شام 7 بجے روانہ ہوگی ۔
لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی44dn شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجکر30منٹ کی بجائے رات 10بجے روانہ ہوگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News