Advertisement

منی بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں زبردست ٹاکرے کا امکان، نواز کی شہباز کو ہدایت

پارلیمنٹ

مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل؛ سرکلر جاری

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کئے جانے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی ہے جب کہ نواز شریف نے بھی اس معاملے میں شہباز شریف کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

بول نیوز کے مطابق حکومت قرض کے لیے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی روشنی میں آئندہ چند روز کے دوران قومی اسمبلی سے منی بجٹ منظور کرانے کی تیاریاں کررہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی منی بجٹ کو پارلیمنٹ سے منظوری نہ ملنے کے لئے کمر کس لی ہے، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑا میدان لگنے کا امکان ہے۔

منی بجٹ کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اہم ہدایات دے دی ہیں۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے منی بجٹ کو منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کریں، اس کے علاوہ عوامی سطح پر بھی بھرپور احتجاج کی منصوبہ بندی کی جائے۔

Advertisement

(ن) لیگ کے قائد نے شہباز شریف کو ہدایف دی ہے کہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے قائدین سے فوری رابطے کئے جائیں، حکومت کی راہیں مسدود کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی سے اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو اعتماد میں لیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا، حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے قومی اسمبلی میں منی بجٹ لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

منی بجٹ کے حوالے سے حکومت کا موقف ہے کہ پر تعیش اشیا پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ اس سے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ٹریفک کے مسائل؛ مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم کے نام خط
پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ؛ آئی جی اسلام آباد کو پیشی کے لیے حتمی مہلت
وزیراعظم کا ایک اور اختیار ختم ہوگیا
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن پر فیس ادا کرنا ہوگی
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر قانونی امور پر ایوان صدر میں کنسلٹنٹ مقرر
میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید
Next Article
Exit mobile version