Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کاروں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ

Now Reading:

ملک میں کاروں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ
گاڑیاں

زرمبادلہ کی عدم دستیابی، ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے کام بند کردیا

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے نمائندہ تنظیم پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں میں کاروں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران (جولائی تا نومبر) کے دوران ملک بھر میں 90 ہزار 303 نئی موٹر کاریں فروخت ہوئیں، جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 55 ہزار 779 موٹر کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ اس طرح کاروں کی فروخت میں اضافے کی شرح 61 فیصد سے زائد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ

پی اے ایم اے کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیاد پر بھی رواں برس گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

گزشتہ برس نومبر میں 11 ہزار 914 کاریں فروخت ہوئی تھیں جب کہ رواں برس اسی ماہ میں کاروں کی فروخت 28 فیصد اضافے کے بعد 15 ہزار 351 ہوگئیں۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا نومبر 13 ہزار 215 ہونڈا سوک گاڑیاں، 12 ہزار 723 ٹویوٹا کرولا، 11 ہزار 252 ٹویوٹا یاریز، سوزوکی کلٹس کے 13 ہزار 105 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 8 ہزار 768 اور سوزوکی آلٹو کے 13 ہزار 267 یونٹس فروخت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی

جولائی تا نومبر 2021 میں 495 سوزوکی سوئفٹ فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 95 فیصد کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر