Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

Now Reading:

آج موسم کیسا رہے گا؟ جانیے
موسم

موسم

ملک کے بیشتر شہروں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد  جبکہ مطلع ابر آلود رہےگا۔

تاہم مری سمیت خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں بونداباندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

 تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع ابر آلود رہے گا تاہم چترال، دیر، مانسہرہ، مالاکنڈ،سوات،   کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ،  پشاور،و زیر ستان اورکرم میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ  سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں دھند کا امکان ہے۔

Advertisement

بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں بھی بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے البتہ کوئٹہ، زیارت، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ،بارکھان،کو ہلو، قلات،نوکنڈی، دالبندین اور گوادر میں  بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 13 ، بابو سر منفی 10،گوپس منفی 08،  استور منفی 06، بگروٹ، ہنزہ ،اسکردو منفی 05 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ پلوامہ،بارہ مولہ ،کالام ،مالم جبہ منفی 04، شوپیاں،زیارت  منفی 03،سری نگر ، اننت ناگ،میر کھانی ،پاراچنار اور دیر  میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر