Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اُسامہ بِن لادِن کا قریبی ساتھی امریکی حملے میں ہلاک

Now Reading:

اُسامہ بِن لادِن کا قریبی ساتھی امریکی حملے میں ہلاک

دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے جمعہ کے روز یمن میں امریکی حملے میں اپنے ایک کمانڈر صالح بن سالم بن عبید عبولان جو ابو امیر الحضرمی کی ہلاکت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل صالح بن سالم کی ہلاکت کی خبر انٹرنیٹ پر مسلح گروپوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ “سائٹ انٹیل گروپ” نے دی تھی۔

روئٹرز کے مطابق سائٹ کی ڈائریکٹر ریٹا کاٹز نے کہا کہ ابو امیر الحضرمی کے نام سے مشہور صالح بن سالم کو قتل کر دیا گیا ہے، مگر نے گروپ حیرت انگیز طور پر  قتل کی تاریخ یا جگہ کا ذکر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کے قریبی معاونین میں شامل ہیں۔

ریٹا کاٹز نے ٹویٹر پر ایک امریکی فضائی حملے کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں 14 نومبر کو داعش کے تین جنگجو مارے گئے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت اور دارالحکومت پر کنٹرول کرنے والے حوثی باغیوں کے درمیان برسوں سے جاری خانہ جنگی اور افراتفری میں شدت پسند گروہ القاعدہ نے ترقی کی ہے۔

جبکہ واشنگٹن القاعدہ کو دنیا بھر میں انتہا پسند نیٹ ورک کی سب سے خطرناک شاخ سمجھتا ہے۔

Advertisement

پاکستان نے بھی القاعدہ کو کالعدم تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر