Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بزرگ خاتون کو جادوگرنی قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا

Now Reading:

بزرگ خاتون کو جادوگرنی قرار دے کر زندہ جلا دیا گیا

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک 60 سالہ بزرگ خاتون کو جادوگرنی قرار دے کر زندہ جلا دیا۔

جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع میں مقامی لوگوں نے اس شبہ میں خاتون کو آگ لگا دی کہ وہ جادو کرتی ہے۔

پولیسنے  اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ شدید جھلسنے والی خاتون صدر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

جھاریہ دیوی نامی خاتون ضلع کے تھیتھنگر تھانہ علاقے میں ایک رشتہ دار کے گھر جنازے میں شرکت کے لیے گئی ہوئی تھیں کہ گاؤں کے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

مقامی لوگوں نے یہ الزام لگاتے ہوئے کہ اِس نے جادو ٹونا کیا ہے، جو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، ان پر مٹی کا تیل ڈالا اور آگ لگا دی۔

Advertisement

جنازے کے کچھ شرکاء نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد جھاری دیوی کو بچا کر صدر اسپتال لے جایا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کولیبیرا تھانہ علاقے میں بسراجارا بازار کے قریب ایک 32 سالہ شخص کو پتھر مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس کی لاش کو ہجوم نے آگ لگا دی تھی۔

اس کیس کے مرکزی ملزم گاؤں کے سربراہ سبن بڈ کو اتوار کو بڑے پیمانے پر تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اس کیس میں گرفتاریوں کی کل تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر