Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذیابیطیس میں مبتلا مریضوں کے زخم مندمل کرنے کا نیا طریقہ علاج ایجاد

Now Reading:

ذیابیطیس میں مبتلا مریضوں کے زخم مندمل کرنے کا نیا طریقہ علاج ایجاد
ذیابیطیس میں مبتلا مریضوں کے زخم مندمل کرنے کا نیا طریقہ علاج ایجاد

ذیابیطیس جان لیوا مرض تو نہیں ہے لیکن اس سے ہونے والی طبی پیچیدگیاں مریض کو موت سے ہم کنار کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ضرور بنا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر حضرات شوگر کے مریضوں کو پیروں کے حوالے سے خاص احتیاط برتنے کا مشورہ ضرور دیتے ہیں۔ کیوں کہ اس موذی مرض میں مبتلا افرد میں ’پیروں کا السر‘ ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ جس کا نتیجہ پیر کاٹنے کی صورت سامنے آسکتا ہے۔

طبی زبان میں اسے ’ ڈائبیٹک فٹ السر‘ کہتے ہیں۔ پیروں پر ہونے والے ان زخموں کو مندمل ہونے میں طویل عرصہ درکار ہوتا ہے جب کہ علاج کے بعد بھی انفیکشن کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

بھارتی سائنس دان پروفیسر گوپال ناتھ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے فٹ السر کو متبادل طریقہ کا ر کی مدد سے چند دنوں میں ٹھیک کرنے کادعوی کیا ہے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ برائے مائیکروبائیولوجی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ پروفیسر گوپال ناتھ  کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اینٹی بایوٹکس سے ڈائیبٹک فٹ السر کو ختم کرنے میں کئی ماہ اور بعض اوقات کئی سال بھی لگ جاتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ایجاد کردہ متبادل طریقہ علاج ’بیکٹیریو فیج تھیراپی‘ کی مدد سے پیر کے زخم کو روایتی طریقے کی نسبت محض چند دنوں میں ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے پروفیسر گوپال ناتھ نے ذیابیطیس کے ایسے 20 مریضوں کو منتخب کیا جو ڈیڑھ ماہ سے ڈائیبیٹک فٹ السر میں مبتلا تھے۔

ان مریضوں کی بیکٹیریوتھیراپی کرائی گئی جس سے ان کے زخم کچھ ہی دنوں میں مندمل ہوگئے۔ تحقیق کے دوسرے مرحلے میں ایسے 48 مریضوں کو چُنا گیا جن کے زخم کو 6 ہفتوں سے زائد کا وقت گزر چکا تھا۔ ان میں بھی بیکٹیریوفیج تھیراپی کے بہترین نتائج سامنے آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
صحت کارڈ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر