Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی وزیر اعظم کاوی چیٹ اکاؤنٹ ہیک

Now Reading:

آسٹریلوی وزیر اعظم کاوی چیٹ اکاؤنٹ ہیک
آسٹریلیوی وزیر اعظم کاوی چیٹ اکاؤنٹ ہیک

 نامعلوم ہیکرز کی جانب سے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے وی چیٹ اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد نام تبدیل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی سینیٹر اور انٹیلی جنس اور سیکیورٹی کی پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ جیمز پیٹرسن نے مقبول ترین چینی میسیجنگ ایپ کے اکاؤنٹ ہائی جیکنگ کو آسٹریلوی جمہوریت کے اندر غیر ملکی مداخلت قرار دے دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے عملے کو ان کے وی چیٹ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کئی ماہ سے مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب وہ مکمل طور پر وزیر اعظم کے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔

سینیٹر جیمز پیٹرسن نے پارلیمنٹ سے اس ایپ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وی چیٹ پر چین کی کمیونسٹ حکومت کا بہت کنڑول ہے۔ اور میں اسے اپنے ملک میں غیر ملکی مداخلت تصور کرتا ہوں۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے دفتر کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ اسکاٹ موریسن کے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد یورز رکھنے والی وی چیٹ دنیا کی سب سے مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن ہے اور اسے اکثر و بیشتر چینی حکومت کی سخت سینسر پالیسیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اس ایپ کی ڈیولپر کمپنی ٹینسینٹ ہولڈنگ نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر