Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر پر کورونا کے مفت ’ ایٹ ہوم ٹیسٹ‘ کی سہولت متعارف

Now Reading:

گھر پر کورونا کے مفت ’ ایٹ ہوم ٹیسٹ‘ کی سہولت متعارف
مثبت کیسز کی شرح

اقوام متحدہ کی جانب سے کووڈ-19 کو عالمگیر وبا قرار دیے جانے کے تقریبا دو سال بعد امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے گھر پر فری ٹیسٹ کی سہولت متعارف کرادی۔

جو بائیڈن انتظامیہ نے گھروں پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ویب سائٹ قائم کردی ہے، جس کی مدد ہرگھرانہ چار ٹیسٹ کی درخواست کرسکتا ہے۔

Covidtests.gov کے نام سے بننے والی اس ویب سائٹ کا باعاقدہ آغاز 19 جنوری سے کیا جائے گا۔

ویب سائٹ پر انگریزی اور اسپینش زبان میں درج ہدایات کے مطابق ہر گھرانہ کورونا کے چار’ ایٹ ہوم ٹیسٹ‘ آڈر کرسکتا ہے جو فری ڈیلیوری کے ساتھ دیے گئے پتے پر بھیج دیے جائیں گے۔

Advertisement

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی عوام کو مفت میں فرہم کرنے کے لیے ایک ارب ایٹ ہوم ریپڈ ٹیسٹس کی خریداری کی ہے۔ تاکہ ہر کسی کو ضرورت پیش آنے پر فوری ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوسکے۔

19 جنوری سے 500 ملین ٹیسٹس فراہمی کے لیے دستیاب ہوں گے اور ہر رہائشی پتے سے چار ٹیسٹس مفت میں آڈر کیے جاسکیں گے۔

ایسے افراد جن کی رسائی ویب سائٹ تک نہیں ہے ان کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جارہی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم قومی اور مقامی اداروں کے ساتھ خطرے کے شکار لوگوں کی مدد کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ ایٹ ہوم ٹیسٹ آڈر کیے جانے کے 7 سے 12 دنوں کے اندر فراہم کیے جائیں گے لہذا ایسے افراد جن میں کورونا کی علامات موجود ہوں، یا وہ کسی مثبت کیس کے ساتھ رہ رہے ہوں وہ اس سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر