Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالی پیٹ چائے یا کافی پینا کیسا ہے؟

Now Reading:

خالی پیٹ چائے یا کافی پینا کیسا ہے؟

اکثر لوگوں کو صبح اُٹھتے ہی چائے یا کافی پینے کی عادت ہوتی ہے اور اس کے بنا وہ کوئی کام ہی شروع نہیں کرتے، لیکن کہیں یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔

ماہرین کے مطابق بِنا کچھ کھائے نہار منہ چائے یا کافی پینا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اس کے صحت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں، آیئے جانتے ہیں۔

نہار منہ چائے یا کافی پینا کیسا ہے؟

معدے کے لئے نقصان دہ

چائے اور کافی کی تیزابیت والی تاثیر ہوتی ہے اور ان کو خالی پیٹ پینے سے آپ کے معدے میں تیزابیت کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے یا آپ کو بدہضمی ہو سکتی ہے، اس لئے سو کر اُٹھنے کے بعد خالی پیٹ استعمال کرنا آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

دانتوں کے لئے نقصان دہ

صبح سویرے خالی پیٹ چائے یا کافی پینے سے آپ کے منہ میں موجود بیکٹریا چینی کو جذب کر لیتے ہیں  اور اس کی وجہ سے آپ کے دانتوں میں کیڑے لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خالی پیٹ میں چائے یا کافی پینے کے بعد اپکائی محسوس ہوتی ہے۔

کیفین کی عادت

چائے اور کافی میں کیفین موجود ہوتا ہے، اگر آپ اسے صبح نہار منہ پینے کی عادت ڈال لیں گے تو اسے نہ پینے کی صورت میں آپ کے سر میں درد یا بھاری پن محسوس ہو سکتا ہے، اس لئے خود کو چائے یا کافی کا عادی بنانے سے گریز کریں اور بغیر چینی کے صرف دن میں ایک کپ یا بہت ضرورت محسوس ہو تو دو کپ کافی اور چائے کا استعمال کریں۔

چائے یا کافی کب پینی چاہیئے؟

چائے یا کافی پینے کا صحیح وقت کچھ کھانے کے 1 سے 2 گھنٹے بعد ہے جب آپ کے معدے میں پہلے سے غذائی اجزاء موجود ہوں ساتھ ہی دوپہر کے کھانے کے بعد یعنی شام کے وقت چائے اور کافی کے ساتھ کوئی ناشتہ کرنا بھی بہتر آپشن ہے۔

Advertisement

ورزش سے پہلے کافی کا استعمال

کافی کا استعمال ورزش سے پہلے بھی کیا جا سکتا ہے ورزش سے پہلے کافی کا استعمال کرنے کا مشورہ ماہرین خود دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی طاقت اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

سونے سے پہلے کافی پینے سے گریز کریں

 رات میں سونے سے بلکل پہلے کافی کا استعمال آپ کی نیند خراب کر سکتا ہے اور بار بار آپ کی آنکھ کھلنے کی وجہ بھی  بن سکتا ہے اس لئے سونے سے قبل کافی کا استعمال نہ کریں۔

صبح نہار منہ کیا پینا چاہیئے؟

اگر آپ کو صبح سویرے گرما گرم کوئی مشروب پینا ہی ہو تو صبح چائے یا کافی کے  بجائے نہار منہ پانی ابال کر اس میں شہد اور لیموں نچوڑ کر پی لیں یہ بہترین بوسٹنگ ڈرنک ہے اور اس کے استعمال سے آپ کا وزن بھی تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر